بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈبل سنچری پارٹنر شپ فتح کے بعد بابر نے کیا ٹوئٹ کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد ضوان کے ساتھ مل کر  دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ  کو یک طرفہ طور پر شکست دینے کے بعد پاکستان کا جھنڈا ٹوئٹ کردیا۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے ٹوئٹر پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ میچ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مداح ان کی پوسٹ پر انہیں مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں…

واضح رہے کہ گزشتہ روز  بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈبل سنچری پارٹنر شپ بنا کر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کی گزشتہ روز میچ کے دوران دی گئی بہترین کارکردگی پر اللّٰہ کی شان میں تعریفی پوسٹ کی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.