بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: مزید 93 کورونا کیسز رپورٹ، 2 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 93 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 72 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 611 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی موذی وباء کے باعث 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 202 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 04 فیصد اور اسلام آباد میں 1 اعشاریہ 24 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.