بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر ہائی رسک میں کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر قیصر سجاد

سیکرٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ڈاکٹر ہائی رسک میں کام کر رہے ہیں، ویکسی نیشن کیلئے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن روکنا ناانصافی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ کنفیوژن کے باعث ڈاکٹر، طبی عملہ ویکسی نیشن کرانے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا، ایسا نہیں کہ ہیلتھ کیئر ورکرز ویکسین نہیں لگوا رہے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا کہ اگر کچھ لوگ نہیں لگوا رہے تھے تو ڈاکٹرز کی رجسٹریشن بند کرنا جرم ہے، کسی ڈاکٹر نے نہیں کہا کہ بغیر ویکسی نیشن ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وز یر اعظم سےگزارش ہے ویکسی نیشن کیلئے ڈاکٹرز کی رجسٹرشن بحال کریں، اگر کورونا کے باعث کسی ڈاکٹر کا انتقال ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.