بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر ماہا قتل کیس: آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

ڈاکٹر ماہا قتل کیس میں عدالت نے ملزمان کو کیس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت کراچی کی عدالت میں ہوئی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان کو کیس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ چالان میں جنید، سید وقاص و دیگر ملزمان نامزد ہیں،  ملزم وقاص اور جنید دونوں حفاظتی ضمانت پر رہا ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  جنید اور وقاص دونوں مرکزی ملزمان نے تاحال ڈی این اے نہیں کروایا، ملزمان کے خلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.