بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، شعیب اختر

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میں نےکتاب لکھی تو اس میٹنگ پر ایک چیپٹر ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام کروں گا۔

شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں کئی عرصے تک کے آر ایل کے لیے بھی کھیلتا رہا ہوں اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان واقعی میں محسن پاکستان تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.