casual encounter hookups hookup Middle Island daty hookup 2010 free hookup apps the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سدرن پنجاب کی خیبر پختونخوا کو 11 رنز سے شکست

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 11 رنز سے ہرا دیا، طیب طاہر نے 78رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کے اوپنر طیب طاہر نے شاندار بیٹنگ کی، دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کا ساتھ نبھایا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن پنجاب نے 5 وکٹ پر 193 رنز اسکور کیے۔

طیب 48 گیندوں پر 78 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اعظم خان نے 25 اور کپتان عامر یامین نے 24 رنز بنائے۔

جواب میں خیبر پختون خوا کی ٹیم 6 وکٹ پر 182 رنز بنا سکی۔

نبی گل نے 54 اور کامران غلام نے 46 رنز بنائے، کپتان افتخار احمد 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.