گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدلقدیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کا اثاثہ تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔
مرحوم کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے اُن کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔
Comments are closed.