whatsapp groups for hookups hookup Wurtsboro NY hookup Blooming Grove hookup Illinois hookup Uniondale

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عبدالقدیر خان عظیم سائنسدان تھے، چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان عظیم سائنسدان اور سچے پاکستانی تھے۔

چوہدری برادران نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، محسن پاکستان کی پاکستان سے محبت کا کوئی ثانی نہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے اصل ہیرو تھے، دنیا میں آج پاکستان کو حاصل مقام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے ہے۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلا سکے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔

مرحوم کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے اُن کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.