وفاقی اردو یونیورسٹی میں ڈین آف آرٹس ڈاکٹر ضیاء الدین کو تین ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔
ڈاکٹر ضیاء الدین کی تعیناتی کی منظوری سینیٹ کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کی۔
اجلاس گورنر ہاؤس سندھ میں ہوا، اس موقع پر تلاش کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کا سربراہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر مختار کو مقرر کیا گیا جبکہ اراکین میں جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر سروش لودھی، شکیل الرحمٰن، ڈاکٹر توصیف اور دو نمائندے سینیٹ کے شامل ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کہا کہ جامعہ اردو کے حالات خراب ہیں جنہیں جلد بہتر بنانے کے ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند روز میں وی سی کا اشتہار آجائے گا اور تین ماہ کے اندر نئے وی سی کی تقرری کر دی جائے گی۔
Comments are closed.