بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرینوں کی بندش، بے روزگار قلیوں میں امدادی رقم کی تقسیم

سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں گزشتہ 1 ماہ سے ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار ہونے والے قلیوں کو محکمۂ ریلوے کی جانب سے جزوی طور پر 10 ہزار روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ریلوے ٹریک کی خرابی کی بنا پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

ٹرین آپریشن کی معطلی کی وجہ سے قلیوں کی بڑی تعداد بھی بے روزگاری کا شکار ہو گئی ہے۔

ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن اسحٰق بلوچ کی نگرانی میں ہر قلی کو 10 ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.