جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس؛ مرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مرکزی ملزمان احمد شاہانی اور محبوب ساند کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

ڈاکٹر شاہنواز کی لاش جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میرپورخاص نے گرفتار تینوں ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

دو مرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد اور ایک ملزم کی کمر عمری کے باعث درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

جیو فینسنگ کیلئے 6 اکتوبر کو خط لکھا گیا تھا جس کا اب تک جواب نہیں دیا گیا۔

ڈاکٹر شاہنواز کی لاش جلانے کے مقدمے کی سماعت پر تینوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں پیش کیا گیا۔

 عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو مرکزی گرفتار ملزمان احمد شاہانی اور محبوب ساند کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی جبکہ ایک ملزم نوید پنہور کی کم عمری کے باعث درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم 16 اکتوبر کو کیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میڈیکل بورڈ کی پانچ رکنی ٹیم نےجاری کی۔

 مقدمے میں 18 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ جبکہ 16 ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان پر تدفین رکوانے اور لاش چھین کر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

 ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف 18 ستمبر کو عمر کوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا اور انہیں 19 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.