حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضوان کو ایف آئی اے کی چینی اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضوان کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ چینی اسکینڈل کی تحقیقات جاری رکھیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی ٹیم ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو رپورٹ کرے گی۔
سربراہ ایف آئی اے ٹیم ڈاکٹر رضوان نے آج اجلاس طلب کیا تھا، جس میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی 3 مئی کو کیس کی سماعت کے سلسلےمیں لائحہ عمل طے کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے جمعے کو سینٹر علی ظفر کو جہانگیر ترین کے خلاف کیس پر بریفنگ دی تھی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ میٹنگ میں جہانگیر ترین، اور دیگر شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.