بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر احمد سعید کا کورونا وائرس سے انتقال

ترجمان پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی اطلاع کے مطابق ڈاکٹراحمد سعید عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر احمد سعید پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی صدرتھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، ملک بھر میں پہلی دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 551 ہوگئی۔

 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے زائد رہی جبکہ کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 112افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اب تک کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 956 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.