بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹرز کا بورڈ فیصلہ کرے گا عمر شریف کا علاج کیسے اور کہاں ہونا ہے، وفاقی وزیر فوادچودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمر شریف کا علاج کیسے اور کہاں ہونا ہے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آج عمر شریف کی عیادت کے لیے پہنچے ہیں، کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی صحت بہت خراب ہے۔

ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر یاور پر مشتمل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمر شریف کا علاج ملک یا بیرون ملک کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت صحت مشاورت کے بعد لائحہ عمل بنائے گی، حکومت اس کو مکمل سپورٹ کرے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں دل کا علاج ممکن ہے لیکن فیصلہ ڈاکٹرز کو کرنے دیں۔

ملکی سیاسی پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جو الیکشن پی ٹی آئی جیت جائے وہ ناکام ہوا ہے اور جس میں یہ جیت جائیں وہ کامیاب ہے، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ اپنی غیر سیاسی کیفیت بحال رکھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.