وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر ذخیرہ کرنے کے الزام میں 88 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، امریکی ڈالر ڈیل کرنے والی پانچ بڑی کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تن کے پانچ سال پورے کریں گے، وزیراعظم نے پچھلے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ افغان ڈیسک بنے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ این جی اوز کی فارن فنڈنگ کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں، ٹرانسفر معمول کے مطابق ہوتی ہیں، باقی جب بھی ٹرانسفر ہوتی ہیں ایسی باتیں نکلتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات پر آفیشل حیثیت میں بیان نہیں دے رہا، سول ملٹری تعلقات پر فواد چوہدری اور پرویز خٹک جواب دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات پر آفیشل حیثیت میں بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، بس یہ کہوں گا کہ سب معاملات ٹھیک ہیں۔
Comments are closed.