connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup galaxy s10 stereo hookup secure hookup site hookup Suplee PA hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملزمان سے پیسے لینے کی منصوبہ بندی، عائشہ، ریمبو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

لاہور میں گریٹراقبال کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور ریمبو کی ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔

مینار پاکستان کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے اور درجنوں افراد کی دست درازی کی شکار عائشہ اکرم سے متعلق ایک مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اور ریمبو ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینےکی پلاننگ کر رہے ہیں،پولیس حکام نے آڈیو ٹیپ کو کیس کا حصہ بنالیا ہے ۔

مبینہ آڈیوٹیپ میں عائشہ اور ریمبو کا مکالمہ اس طرح ہے کہ ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے مجرم 6 ہیں یا 7، جس پر عائشہ ریمبو کو بتاتی ہے کہ 6مجرم ہیں جنہیں شناخت کیا ہے۔

آڈیوٹیپ میں ریمبو کہتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر غریب ہیں، اس پر عائشہ ریمبو کو جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5،5 لاکھ کرنے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق کہنا ہے کہ کال کا جائزہ لے رہے ہیں،ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے،فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔

شارق جمال نے مزید کہاکہ ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے،کافی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ عائشہ اکرم کے بلیک میلنگ کے الزام پر ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.