بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھ رہا ہوں، اسد شفیق

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فائنل میں دیکھ رہا ہوں ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا اچھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں جو ٹیم پریشر ہینڈل کرتی ہے جیت اس کی ہوتی ہے۔

کرکٹ میں کئی ایسی انفرادی پرفارمنسز دیکھے کو ملتی ہیں کہ وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتی اور مدتوں یاد رہتی ہیں، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسی کئی یاد گار پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہیں جو فینز کو آج بھی یاد ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ روایتی حریف بھارت سے ہمیشہ ہائی پریشر میچ ہوتا ہے،پاکستان ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیے پاکستان ٹیم کو سپورٹ اور دعا کریں، گراس روٹ پر کام ہو رہا ہے جس کا آنے والے دنوں میں فائدہ ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو چارٹر فلائٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا، اسپورٹ اسٹاف کے ارکان 8 اکتوبر کو لاہور

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 31 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ کی پہلی…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.