جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جاری ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے، جبکہ پاکستانی روپیہ مسلسل قدر کھو رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 467 پر آ گیا۔

گزشتہ ر وز 100 انڈیکس 41 ہزار 694 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.