جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

ڈالر آج صبح سے ہی اڑان بھرنے لگا

امریکی ڈالر کی اڑان تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی وقعت کھوتا جا رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مہنگا ہونے لگا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

امریکی ڈالر گزشتہ کئی روز سے پھر اڑان بھر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر222 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.