جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے کپتان کو آئی پی ایل میں دیکھنا چاہتے ہیں؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ابھی بھارت کے لیے کھیل رہا ہوں، لیگ نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آئی پی ایل ٹیم میں لینے کے امکان سے متعلق سوال پر ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ہاں کیونکہ وہ دوست ہے۔

ہاردک پانڈیا نے یہ بھی کہا کہ ابھی میں بھارت کے لیے کھیل رہا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے کین ولیمسن کو اس سال ریلیز کردیا جو کہ گزشتہ کچھ سیزنز سے ٹیم کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے بھارت کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی ٹرافی کیچ کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کین ولیمسن نے آئی پی ایل کی ٹیم کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار نہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے کچھ دن پہلے اس سے متعلق مجھ سے بات کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیگ کے گزشتہ سیزن میں کپتان کین ولیمسن کی بیٹنگ کارکردگی خاص نہیں تھی اور ٹیم نے بھی آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.