جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

مائیکل وان کی بھارتی ٹیم پر تنقید، ہاردک پانڈیا نے کیا کہا؟

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرنے پر انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کو جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اچھا پرفارم نہیں کرتے تو لوگ اپنی رائے دیتے ہیں جس کی ہمیں عزت کرنی چاہیے۔

ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مختلف خیالات ہوتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کھیل ہے جس کے لیے آپ بہتر کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کو فیورٹ قرار دینے کو بالکل فضول قرار دے دیا۔

بھارتی آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کچھ چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ان پر کام جاری ہے، مستقبل میں اسے درست کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کو فیورٹ سمجھنا بالکل فضول قرار دیا تھا۔

مائیکل وان نے برطانوی اخبار میں اپنے کالم میں لکھا کہ جب اگلے سال بھارت میں ورلڈکپ شروع ہوگا تو لوگ بھارت کو فیورٹ کہیں گے جو کہ بالکل فضول بات ہے۔

مائیکل وان نے اگلے ورلڈکپ میں انگلینڈ کو بڑی ٹیم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگلے سال بھارت میں ہونے والا 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتنا انگلش ٹیم کے لیے اگلا بڑا ٹکٹ ہو گا، ٹیم کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.