جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

واٹس ایپ نے ’کیمرہ موڈ‘ فیچر متعارف کروا دیا

میٹا کی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’کیمرہ موڈ‘  نامی نیا فیچر متعارف کروا کر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ صارفین باآسانی کیمرا موڈ میں تصاویر یا ویڈیوز کا من چاہا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ایک اسکرین شاٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق واٹس ایپ صارفین تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ‘فوٹو’ یا ‘ویڈیو’ کا آپشن استعمال کرتے ہوئے با آسانی تصاویر اور ویڈیوز میں سوئچ کرسکتے ہیں۔

تاہم اس فیچر کی آزمائش ابھی جاری ہے، فی الحال یہ کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے ویب بیٹا انفو کے مطابق جلد اسے تمام صارفین کے لیے مہیا کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.