پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

ڈالر آج مہنگا ہونے کے بعد اچانک سستا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، تاہم اب ڈالر نیچے آنے لگا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران سستا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہو گیا ہے۔

امریکی ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلندیوں پر جبکہ پاکستانی روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 222 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 693 ہو گیاہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 471 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.