پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

کراچی: والد 2 سالہ بچے کی ضمانت کرانے عدالت پہنچ گیا

ایک شخص اپنے 2 سالہ بچے کی ضمانت کرانے کے لیے عدالت پہنچ گیا۔

مذکورہ شخص کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں اپنے 2 سال کے بچے کی ضمانت کرانے آیا ہے۔

پولیس نے ملزم شہر یار کو بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلی طریقے سے نکالنے پر گرفتار کیا تھا۔

جیکسن پولیس نے ریمانڈ رپورٹ میں 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیا۔

مذکورہ والد کا کہنا ہے کہ پولیس میرے 2 سالہ بچے کو گرفتار کرنے کے لیے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، 2 بچوں پر جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکلوانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق بچے نے باپ کی ایماء پر ماں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ملزم کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول کے مطابق تفتیشی افسر نے ایک دو سالہ بچے کو بھی کیس میں نامزد کیا ہے، تفتیشی افسر نے پیسوں کے لیے شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کر دیا۔

ایڈووکیٹ لیاقت گبول کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کی ضمانت کرنے آئے ہیں، آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.