پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

شاہد آفریدی نے پرویز مشرف کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پرویز مشرف کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم اسی کے بندے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

سابق کپتان نے پرویز مشرف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔

دوسری جانب سابق کپتان شعیب ملک نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین لیڈروں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شعیب ملک نے پرویز مشرف کے لیے دعائیں اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79 برس کی عمر میں گزشتہ روز دبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.