وسطی یورپی ملک چیک ری پبلک نے چیمپنزیوں کے لیے آپس میں رابطوں کے لیے زوم کالز کا انتظام کیا ہے۔
جمہوریہ چیک کے سفاری پارک نے اس حوالے سے ایک تجرباتی پروجیکٹ گزشتہ جمعرات کو شروع کیا تاکہ اپنے چھ چیمپنزی (بن مانس) کی روز مرہ کی زندگی میں کچھ بہتری لائی جاسکے۔
زو انتظامیہ کی کوشش ہے کہ سخت قسم کے لاک ڈاؤن کے ماحول میں ان چیمپنزیوں کے لیے آپس کی تفریح کا اہتمام ہوسکے۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ چیمپنزی سے لیکر بندر تک زیادہ تر جانور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن جو کہ گزشتہ برس 18 دسمبر کو نافذ کیا گیا اس میں سخت بوریت کا شکار ہیں، کیونکہ لوگ بھی چڑیا گھر نہیں آرہے ہیں۔
اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے چیک ری پبلک کے شمالی قصبے دوور کارلوو کے چیمپنزی اینکلوژرز میں ایک بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے تاکہ ان جانوروں کو ان کے ہم جنس چیمپنزیوں کی جو کہ ملک کے جنوبی شہر برنو کے چڑیا گھر میں موجود ہیں ان سے مربوط کیا جاسکے۔
Comments are closed.