چین کے شہر شنگھائی کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی کے پیٹروکیمیکل پلانٹ میں آج صبح دھماکے کے بعد آگ لگی۔
پلانٹ میں لگی آگ پر چند گھنٹوں میں قابو پا لیا گیا، دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی وجہ سے شنگھائی میں پچھلے دو مہینے سے لاک ڈاؤن نافذ تھا اور حال ہی میں پابندی اٹھائی گئی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق پیٹروکیمیکل پلانٹ سے 6 کلومیٹر دور رہنے والے افراد نے بتایا کہ دھماکے کی آواز یہاں تک سنی گئی تھی۔
دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے کے عمل میں 500 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
Comments are closed.