hookup Uniondale hookup Vincentown New Jersey cd hookups in cochise county boyne tannum hookup rules arduino led hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ، 3 افراد زخمی

امریکی شہر سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نے شام 6 بجے کے قریب روانگی ٹرمینل پر 3 افرد کو چاقو سے زخمی کیا۔

پولیس افسران نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، زیر حراست ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی اور ایئرپورٹ کے معمولات متاثر نہیں ہوئے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم نے فضائی سفر کرنا تھا یا وہ صرف اس حملے کی غرض سے ایئرپورٹ آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.