بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں، مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں۔

مشیر تجارت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے روبرو انکشاف کیا کہ چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہوگئی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چین برآمد کی گئی چاول کی بوریوں کے نچلے حصے میں کورونا وائرس پایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ڈر گیا اور اس نے چاول کی پاکستان سے درآمد بند کر دی۔

دوران اجلاس ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامرس نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کی چھ سی فوڈ کمپنیوں کی پیکنگ میں بھی کورونا پایا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ چاول کی بوری کے نچلے حصے کے باہر ڈیڈ وائرس تھا جبکہ مچھلیوں کی پیکنگ کے باہر کورونا کے لائیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.