بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی آر ٹی پشاور میں خواجہ سراؤں کیلئے سیٹیں مختص

پشاور بی آر ٹی بسوں میں خواجہ سراؤں کے لیے دو، دو نشستیں مختص کردی گئیں ہیں۔ 

ترجمان ٹرانس پشاور عمیر خان کے مطابق  خواجہ سراؤں کی مخصوص نشستوں پر بورڈ لگایا جائے گا۔

ترجمان بی آر ٹی کے مطابق تمام بی آر ٹی بسوں میں دو دو نشستوں پر خواجہ سرا سفر کرسکیں گے اور کسی کو ان نشستوں پر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا بی آر ٹی بسوں میں مخصوص نشستوں کے علاوہ کھڑے ہوکر بھی سفر کرسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.