چین کے شمالی مغربی شہر شیان میں شدید بارشوں کےبعدمٹی کا تودہ گرنے کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
شیان سے چینی میڈیا کے مطابق مٹی اور کیچڑ تلے دبے ہوئے مزید 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ چین اس وقت موسم گرما کے غیر معمولی طور پر بہت زیادہ بارشوں سے نبرد آزما ہے۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیان شہر میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے والے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
چینی میڈیا نے مزید بتایا کہ شیان میں مٹی کا تودہ گرنے کا حادثہ جمعہ کو پیش آیا تھا، جس کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.