بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

چین مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کیلئے کام کرنے کو تیار ہے، صدر شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کیلئے کام کرنے کو تیار ہے۔

فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ چین مسئلہ فلسین کے جامع، منصفانہ اور پائیدار حل پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

گزشتہ روز محمود عباس چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدر عباس پرانے دوست ہیں، چین کی عوام کے اچھے دوست ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیجنگ فلسطین کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری کو مستحکم کرے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ چین اور فلسطین اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.