اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

چین سے ریلوے کی 46 جدید، خوبصورت مسافر بوگیاں پاکستان پہنچ گئیں

چین سے پاکستان ریلوے کی 46 جدید اور خوبصورت مسافر بوگیاں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی ) پر چین سے پہنچنے والی بوگیوں کو کرینوں سے منتقل کیا گیا۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق ریلوے کی 46 بوگیاں بندرگاہ کی برتھ 24 پر اتری ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگیاں ملنے کے بعد مسافروں کے آپریشن کی استعداد اور کوالٹی بہتر ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.