چینی وزارت قومی دفاع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر سینٹرل ملٹری کمیشن نے کورونا وائرس ویکسین فراہمی کی اجازت دیدی، جس کے بعد پیپلز لبریشن آرمی آف چائنا نے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کے حوالے کردی۔
پاکستانی فوج چین کی فوج سے کورونا ویکسین کی امداد وصول کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج ہے۔
اس حوالے سے پیپلز لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ چینی فوج عالمی برادری کی صحت عامہ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی، یاد رہے کہ پاکستان کو چینی کورونا ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پیر کو موصول ہوئی تھی۔
Comments are closed.