جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

چینی صدر شی جن پنگ کی مصری وزیراعظم سے ملاقات

بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ کی مصر کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سب سے ضروری کام غزہ میں فائر بندی اور تنازع کے خطے میں پھیلنے کے خطرے سے بچنے کے لیے جنگ کو جلد از جلد روکنا ہے۔

روس نے غزہ کے لیے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع حل کرنے کا بنیادی طریقہ دو ریاستی حل کو نافذ کرنا ہے۔

دوسری جانب روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ غزہ بحران کے لیے ایران کو ذمے دار ٹھہرانے کی کوششیں اشتعال انگیزی ہیں۔

روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ تنازع کے علاقے میں پھیلنے کے سنگین خطرات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.