جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے معاملے پر نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کیا جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی قانونی ٹیم حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھی۔

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

نواز شریف کے وکلاء امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود اور افضل قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف ٹرائل کورٹ میں اشتہاری تھے، اس میں وارنٹ معطل ہوگئے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سوال کیا کہ آپ کے پاس وہ آرڈر ہے؟

اعظم نذیر تارڑ بولے کہ آرڈر ہوگیا ہے، وکلاء ابھی آرہے ہیں احتساب عدالت سے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.