جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی فوج کی بمباری: ایک ہی خاندان کے 13 افراد بھی شہداء میں شامل

اسرائیل کے غزہ پر حملے 13ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے خان یونس کو نشانے پر رکھ لیا۔

خان یونس میں آج اسپتال، اسکول، رہائشی عمارتوں، گھروں پر اسرائیلی بمباری سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے، شہیدوں میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد بھی شامل ہیں۔

خاتون کے غم سے نڈھال ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے اسکول میں سیکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی، غزہ پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 785 ہوگئی۔

 اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں الشفاء اسپتال سمیت 24 اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دے دی، اسرائیل نے مغربی کنارے میں بھی قتل عام شروع کر دیا، نہتے فلسطینیوں کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر چند گھنٹوں میں 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.