جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل کی بمباری جاری، شہدا کی تعداد 3785ہوگئی، 4 ہسپتال مکمل طور پر بند

غزہ :غزہ پر اپنی جنگ کے 13ویں روز بھی اسرائیلی فوج نے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔

غزہ پر مسلسل بمباری سے اب تک 3785 افراد شہید اور 12000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 678 ہوگئی۔

فلسطینی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 4 ہسپتال مکمل طور پر بند ہیں، اور غزہ کی پٹی میں 25 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، جب کہ ایک سے زیادہ صحت کی سہولیات نے خطرے کی گھنٹی بجا کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.