پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی، اگلے 2 دنوں میں چینی کنسورشیم آف بینکس سے 2 ارب ڈالرز پاکستان کو مل جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے پاکستان کے لیے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرضہ منظور کرلیا۔
اپنے بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ اگلے 2 دنوں میں 2 ارب ڈالرز چینی کنسورشیم آف بینکس سے پاکستان کو مل جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے قرض کی سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.