چینی اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی۔
ایف آئی اےکی جمع کرائی گی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے صوبے کی 27 شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسرز کو نوٹس جاری کیئے، ڈیلرز کی جانب سے چینی کی خریداری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوگر ملز مالکان سے اکاؤنٹس اور اسٹاک کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں، منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے 27 شوگرملز سے چینی خریدی، چینی کہاں تھی تفصیلات طلب کی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کین کمشنر سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی۔
کین کمشنر کو ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ 2019 سے 21 تک کی نوٹیفائی شوگر پرائس لسٹ بھی ساتھ لائیں۔
عدالت نے گرفتار 7 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اور ایف آئی اے کو کیس کا عبوری چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed.