چیمپیئنز لیگ فرسٹ لیگ سیمی فائنل میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے پیرس سینٹ جرمین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔
پیرس میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فرسٹ لیگ سیمی فائنل میں ہوم ٹیم پیرس سینٹ جرمین نے مخالف ٹیم منچسٹر سٹی کے خلاف جارحانہ آغاز کیا جس میں پی ایس جی کو 15 منٹ میں برتری ملی جب مارکوئن ہوس نے ٹیم کے لئے گول کیا۔
پہلے ہاف میں انگلش کلب نے گول برابر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیابی نہ ہوسکے لیکن دوسرے ہاف منچسٹر سٹی کی ٹیم الگ ہی روپ میں نظر آئی،ڈی برو نے 64 ویں منٹ میں گول برابر کرنے میں کامیاب ہوئے۔
صرف سات منٹ بعد مہاریز نے منچسٹر سٹی کے لئے دوسرا گول کردیا۔
پی ایس جی کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بھی کردیا گیا جبکہ منچسٹر سٹی نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
سیکنڈ لیگ سیمی فائنل آئندے ہفتے کھیلا جائےگا
Comments are closed.