بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت کو بھی پاکستان میں ’سیکیورٹی‘ کا مسئلہ درپیش

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو ملنے کے بعد بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا اہم بیان سامنے آگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے 2031 تک کے عالمی مقابلوں کے میزبان ممالک کے اعلان کے بعد سے ہی بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کو ICC ایونٹس کی میزبانی ملنے پر بےحد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت یہ فیصلہ کرنے سے پہلے پڑوسی ملک (پاکستان) میں ’سیکیورٹی‘ کی صورتحال پر نظر رکھے گی کہ آیا بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی ایونٹ کے لیے سفر کرے گی یا نہیں۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’جب اس طرح کے عالمی ٹورنامنٹ ہوتے ہیں تو کئی عوامل پر غور کیا جاتا ہے، ماضی میں بھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے ممالک نے پاکستان جانے سے انکار کیا ہے۔‘

بھارتی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں سیکیورٹی ایک اہم چیلنج ہے جس پر غور کرنا لازمی ہے لہذا جب وقت آئے گا، حکومت حالات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔‘

شعیب اختر، وقار یونس، ڈینی موریسن، ورنن فیلنڈر، اظہر علی اور کرونا رتنے نے پیغامات شیئر کیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

 پاکستان نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹیموں سے ہوم سیریز کھیل کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان اب بین الاقوامی کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے ہی میدانوں پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جو اس نے 2017 میں اوول کے میدان میں بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست دے کر جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.