بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد رضوان خصوصی تکیہ کیوں استعمال کرتے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے خصوصی تکیے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سلسلے میں ہونے والے میچز کے دوران جہاں محمد رضوان نے کروڑوں دلوں میں گھر کیا وہیں اُن کے تکیے نے بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔

دبئی (جنگ نیوز) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹی 20…

محمد رضوان کے اس تکیے کی باز گشت  کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر رہی جس سے متعلق کرکٹ کے متوالے، محمد رضوان کے فینز جاننا چاہتے تھے کہ وہ سفر کے دوران ایک مخصوص تکیہ اپنے ساتھ کیوں رکھتے ہیں ۔

A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

اس سے متعلق اب محمد رضوان کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں  ان کا بتانا ہے کہ ’اُنہیں گردن کے پٹھوں میں درد کی شکایت رہتی ہے جس کے نتیجے میں یہ معالج کی جانب سے تجویز کیا گیا ایک ’میڈیکیٹڈ پلو‘ ہے، اس کے بغیر وہ سو نہیں سکتے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھی اپنا مداح بنا لیا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ’اس تکیے کو وہ ہر جگہ اپنے ساتھ اس لیے رکھتے ہیں کہ کسی بھی عام تکیے کا استعمال اُن کی گردن کے درد کو جگا دیتا ہے اور اُنہیں پٹھوں کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں۔‘

میرا مکمل یقین ہے کہ بچے ہمارے اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، وکٹ کیپبر بیٹسمین

اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ اس تکیے کے بغیر ایک رات بھی نہیں گزار سکتے اسی لیے وہ اس کے ساتھ ہی ہر جگہ سفر کرتے ہیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.