بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف منسٹر بلوچستان ہاکی ٹورنامنٹ: پورٹ قاسم، پنجاب کَلرز بھی کوارٹر فائنل میں

آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پورٹ قاسم اور پنجاب کَلرز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

بلوچستان میں جاری چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کے پانچویں دن دو میچز کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں پنجاب کَلرز نے آزاد کشمیر کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ ’گروپ ڈی‘ کے اہم میچ میں، پورٹ قاسم نے سندھ کو چار۔صفرسے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ایونٹ میں ایک دن کے آرام کے بعد پیر سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہوگا۔

پہلے کوارٹر فائنل میں واپڈا اور پنجاب وائٹس، دوسرے کوارٹر فائنل میں آرمی اور بلوچستان کَلرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرا کوارٹر فائنل 30 مارچ کو این بی پی اور اسلام آباد جبکہ آخری کوارٹر فائنل پنجاب کَلرز اور پورٹ قاسم کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.