بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں جلسوں پر اظہارِ تشویش

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے تعلیمی اداروں میں جلسوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رکھیں۔

چیف جسٹس جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ایک فریق جلسہ کرے گا تو مجبورا دوسرا بھی جلسہ کرے گا، ایڈوکیٹ جنرل صاحب حکومت کو عدالتی تشویش سے آگاہ کریں۔

جسٹس قیصررشید کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب اس حوالے سے عدالتی تشویش متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔

ایڈوکیٹ جنرل شمائل بٹ نے کہا کہ عدالتی تشویش سے حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا، ضروری اقدامات کرکےعدالتی احکامات پر من و عن عمل کیاجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.