بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپیکر سبطین خان کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اسمبلی میں قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ جلد منظور کرانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے۔

ملاقات کے دوران اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کی جائے گی۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ منشیات کے سدباب کے لیے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.