i hate liars poems mormon penpals how to meet girls in the philippines stratford dating 1 thing 2 do 3 words 4 you alice facebook profiles bonjour indonesia everyday is happy day

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل بینک نے جیت لیا

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل بینک ہاکی ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں واپڈا کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن سے ہاکی کا سنہری دور واپس لایا جاسکتا ہے۔

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل دفاعی چیمپئن نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

پہلے ہی کوارٹر میں واپڈا نے گول کرکے برتری حاصل کرلی، جو دو کوارٹر تک برقرار رہی، لیکن تیسرے کوارٹر کے اختتام پر نیشنل بینک نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا اور میچ کے اختتام سے 8 منٹ قبل دوسرا گول کرکے مسلسل تیسری بار چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کے اختتام پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے انعامات تقسیم کیے، فاتح ٹیم کو 17 لاکھ رنر اپ ٹیم کو 13 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی نیوی کی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی دلبر حسین کو قیمتی پلاٹ بھی دیا گیا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے محنت اور لگن سے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.