wanted filipina wife tian mi time cebu philippines right now sex cavite prostitutes in bangkok

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈکپ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، خفیہ میٹنگ بلالی گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے اعلان کیے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی جس میں کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ میٹنگ آج رات اسلام آباد میں ساڑھے 9 سے ساڑھے 10 بجے بلائی گئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل بعض قومی کرکٹرز کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی متاثر کن نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے، کرکٹ کے حلقوں میں ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل میں بلائی جانے والی اس میٹنگ کا مقام اور وقت کھلاڑیوں کو آخری لمحات پر بتایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں سے اس خفیہ میٹنگ کا ذکر کسی اور سے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کی اطلاعات پر محمد وسیم کچھ کرکٹرز کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شامل کھلاڑیوں کی پرفارمنس امید کے مطابق نہ آنے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.