tian mi super handsome boy zarina photo how to be ulzzang boy chicago asian dating sites i am vietnamese

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انضمام کا پہلا بیان آگیا

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کا پہلا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ 

واضح رہے کہ انضمام الحق کو دل میں تکلیف کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی۔ 

بعدازاں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ 

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سب لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے دعائیں کیں، دعاؤں کے وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے صحت عطا فرمائی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے انضمام…

انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کمنٹیٹرز اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دعا کی اور پیغامات بھیجے۔

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ چیک اپ میں تاخیر مت کریں مجھے ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر تاخیر کرتا تو زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔

اپنے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات پر انہوں نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا اس لیے سب کا شکریہ ادا کر رہا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی انجیوپلاسٹی پر بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے جلد صحتیابی کی دعا کرتا ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پڑھا اور سنا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہو گیا ایسا نہیں ہے، معمول کے چیک اپ میں ڈاکٹرز نے مجھے انجیو پلاسٹی کا کہا، اس کے بعد مجھے اسٹنٹ ڈلوانے کا کہا گیا اللّٰہ نے تمام معاملات اچھے کیے اور 12 گھنٹے بعد میں گھر واپس آگیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ میری صحت اچھی ہے، تاہم اب بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔

انہوں نے فینز کو مشورہ دیا کہ جب بھی آپ کچھ محسوس کررہے ہوں تو ضرور چیک اپ کروائیں، میں معدے میں تکلیف کے بعد چیک اپ کروانے گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.