بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے مسلم لیگ ن کو حق دیں: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جیت شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کرانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے، مسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ 5 فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے لہذا چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.